اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب نعیمی کل دوپہر 2 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں دور جدید میں ذرائع ابلاغ عامہ کے استعمال کی حدود وقیود اور دیگر اہم امور پر بحث ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر محمد راغب نعیمی اعلامیہ جاری کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں