زرعی و دیگر کیمیکلز کی درآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات پر 3.066 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات پر 2.849 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر کے دوران زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات کا حجم 812ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 801 ملین ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے ۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔ ستمبر میں زرعی و دیگر کیمیکلز کی درآمدات پر 754 ملین ڈالر خر چ ہوئے جو اکتوبر میں 812 ملین ڈالر ہو گئے۔