سونے کی درآمدات میں 19.82فیصداضافہ ریکارڈ

سونے کی درآمدات میں 19.82فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران ملک میں سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.82 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2024 تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر 10.644 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.82 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سونے کی درآمدات پر 8.883 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 148 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں