اسٹاک ایکسچینج :انڈیکس 98اور99ہزارکی سطح چھوکرواپس
کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس98 اور 99 ہزارپوائنٹس کی دوبالائی حدیں عبور کرنے۔
کے بعد 97 ہزار 700پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتاہم سرمایہ کاروں کو 7 ارب روپے کا خسارہ ہواجب کہ 65.92فیصدحصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔ماہرین کے مطابق معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ،شرح سود میں مزید کمی کی توقعات اور تجارتی خسارے میں کمی جیسے عوامل مارکیٹ میں تیزی لا رہے ہیں جس کی وجہ سے جمعہ کومارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 99ہزار 623 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزی کا شکار ہوئی اور مارکیٹ 98ہزار اور99ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد سے نیچے آگئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 469پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح288پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس30ہزار480پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ آل شیئرز انڈیکس62ہزار132پوائنٹس سے بڑھ کر62ہزار96پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی سرمایہ گھٹ کر125کھرب18ارب روپے رہ گیا۔ جمعہ کو 45 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ 92 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،296میں کمی اور 41میں استحکام رہا۔