ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان،سونا2500روپے مہنگا

ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان،سونا2500روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا، ادھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر20پیسے کی کمی سے 277.76روپے کاہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17پیسے کی کمی سے 278.77 روپے پرجاپہنچا۔ رپورٹ کے مطابق 3.51روپے کی نمایاں کمی سے یورو کی قدر289.62روپے پر آگئی، اسی طرح 3.24 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر 348.59روپے پر آ گئی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 80ہزار 500روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 2143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3ہزار 450 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں