فی تولہ سونا 22سو روپے مہنگا
کراچی (آئی این پی )عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 22 سو روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ ادھر 10گرام سونے کی قیمت 1ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 715 ڈالر کا ہوگیا۔