سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے کی کمی

 سعودی ریال کی قیمت  میں 10پیسے کی کمی

کراچی(بزنس ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں ہفتے کو سعودی ریال کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ریال 73.94 روپے پر خریدا جاتا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز سے سعودی ریال کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہا تھا لیکن گزشتہ روز کاروبار کے دوران 10 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ، تاہم سعودی ریال 73.94 روپے پر خریدا اور 74.35 روپے پر بیچا جاتا رہا ۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز سعودی ریال 74 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔1000 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 73ہزار 940روپے کے برابر ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں