برٹش بزنس کونسل،پنجاب بورڈ تجارت کاملکر کام کرنے پر اتفاق

برٹش بزنس کونسل،پنجاب بورڈ تجارت کاملکر کام کرنے پر اتفاق

لاہور(این این آئی)پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت اور پاکستان برٹش بزنس کونسل پنجاب میں زرعی کاروبار، تعلیم اور ۔

سیاحت کے شعبوں میں بہتری اور تعاون کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے ۔ اس حوالے سے پاکستان برٹش بزنس کونسل کے چیئرمین جان ٹکناٹ اور چیف ایگزیکٹو رشید اقبال نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے چیئرمین منتہیٰ اشرف، سی ای او جلال حسن اور دیگر کے ساتھ اہم ملاقات کی جس کے دوران باہمی تجارت بڑھانے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو آسان بنانے اور فنی مہارت میں اضافے جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ اس دوران شرکاء نے خاص طور پر زرعی کاروبار، تعلیم، اور سیاحت کے شعبوں میں بڑے تعاون کے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔ چیئرمین پی بی آئی ٹی منتہیٰ اشرف نے کہا کہ پنجاب بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے پرعزم اور تیار ہے جبکہ انہوں نے پاکستان برٹش بزنس کونسل کے وفد کو اس امر کا یقین دلایا کہ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری وتجارت انہیں پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین سہولت کاری فراہم کر ے گا۔مزید برآں پاکستان برٹش بزنس کونسل کے چیئرمین جان ٹکناٹ نے پنجاب کو برطانیہ میں ہونیوالی ایکسپوز میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان ایکسپوز میں دنیا بھر سے سرمایہ کار شرکت کرتے ہیں جہاں پنجاب کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مقام کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں