موسم سرما کی آمد کیساتھ باسی مچھلی فروش میدان میں نکل آئے

موسم سرما کی آمد کیساتھ باسی مچھلی فروش میدان میں نکل آئے

مظفرآباد (آئی این پی) موسم سرما کی آمد اور معمولی بارش کے ساتھ ہی باسی مضر صحت مچھلی فروش میدان میں نکل کھڑے ہوئے ۔

ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی غفلت یا مبینہ مجرمانہ چشم پوشی،شہر اقتدار مظفرآباد کے گنجان آباد کاروباری مراکز، گلی محلوں، چوکوں چوراہوں اور شاہراہوں کے کناروں پر باسی و مضر صحت مچھلی کھلے عام فروخت کی جانے لگی۔ مچھلی فروشوں نے گلی محلوں کا بھی رخ کر لیا۔من پسند نرخوں پر مچھلی کی فروخت سمیت انتہائی مضر صحت بدبودار مچھلی فروخت کر کے ایک طرف تو عوام کو مالی طور پر نقصان پہنچ رہاہے تو دوسری جانب عوام میں کئی ایک موذی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ اسی طرح گھروں کے دروازوں پر باآواز بلند تازہ مچھلی کا نعرہ لگا کر سادہ لوگ بالخصوص خواتین کو مضر صحت اور ناقص باسی مچھلی مہنگے داموں فروخت کر کے مچھلی فروش غائب ہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے گلی محلوں گنجان آباد کاروباری مراکز، سڑک کنارے بیٹھے ان مچھلی فروشوں کا قبلہ درست کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں