ایس آئی ایف سی کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں واضح اضافہ

 ایس آئی ایف سی کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں واضح اضافہ

اسلام آباد(آن لائن)ایس آئی ایف سی کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطاب ایس آئی ایف سی کی معاونت سے رواں مالی سال میں اب تک ادویات کی برآمدات میں 31فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جو گز شتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 80.796 ملین ڈالر تھیں۔ سال بہ سال کی بنیاد پر ادویات کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو اگست 2024ء کی برآمدات کے مقابلے میں ستمبر 2024ء کے دوران ادویات کی برآمدات میں 53.78 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ صنعتی شعبے کی صلاحیت اور ایس آئی ایف سی کے پالیسی سطح کے اقدامات کی بدولت سازگار برآمدی ماحول کی فراہمی ممکن ہوئی ہے ۔ایس آئی ایف سی کے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کے مثبت نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں