انٹربینک میں ڈالر کی قدرکم،سونا4300روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر کی قدرکم،سونا4300روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ایک تولہ سونا 4300روپے سستا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے کی کمی سے 277.75روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے کے اضافے سے 278.79روپے پر جاپہنچا۔ یورو 1.73 روپے کے اضافے سے 291.61 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 67 پیسے کی تیزی سے 349.68 روپے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43ڈالر کی کمی سے 2672ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 4300روپے کی کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 400 روپے اور دس گرام 3657 روپے کی کمی سے 2لاکھ 18 ہزار 793 روپے کی سطح پر آگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 3400روپے ہوگئی ۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں