ایمریٹس کے فضائی بیڑے میں A350 جہاز متعارف

ایمریٹس کے فضائی بیڑے میں A350 جہاز متعارف

کراچی(بزنس ڈیسک)ایمریٹس نے دبئی میں خصوصی شو کے دوران اپنا پہلا اے 350-900 طیارہ باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ۔

 اس تقریب میں ایمریٹس ائر لائن کے پریذیڈنٹ سر ٹم کلارک نے متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری کی موجودگی میں مہمانوں، ایرو اسپیس پارٹنرز، سرکاری حکام اور اہم شخصیات، میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ہوا بازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ہمراہ شرکت کی۔مہمانوں نے طیارے کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیا جو اسکی اگلی جنریشن کی مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔ایمریٹس اے 350 جہاز میں تین کشادہ کیبن کلاسز ہیں، جن میں اگلی جنریشن کی بزنس کلاس کی لیٹی جانے والی 32 عدد فلیٹ نشستیں، 21 پریمیم اکانومی نشستیں اور 259 اکانومی کلاس کی نشستوں کے ساتھ 312 مسافروں کی گنجائش ہے ۔ایمریٹس ائر لائن اینڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ آج کا دن ایمریٹس کیلئے ایک دلچسپ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہم اپنے پہلے اے 350 جہاز کی نمائش کررہے ہیں اور اپنے بیڑے اور نیٹ ورک کی ترقی کیلئے ایک نئے دور کا آغاز کررہے ہیں۔ ائربس کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پروگرامز اینڈ سروسز فلپ موہن نے کہا کہ ہمیں ایمریٹس کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر فخر ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں