بینکوں نے بڑے ڈپازٹس پر ماہانہ فیس ختم کرنا شروع کردی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بینکوں نے ایک ارب سے زائد رقم جمع کرانے والے تمام اکاؤنٹس پر ازخود عائد 5 فیصد ماہانہ چارجز کو واپس لینا شروع کر دیا ۔
صنعتی ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد رقم جمع کرانے والے اکاؤنٹس پر ماہانہ فیس عائد کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور چارجز واپس لینے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ اقدام منصفانہ بینکاری طریقوں کو یقینی بنانے اور ڈپازٹرز کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔