ویپنگ سے گردشِ خون فوری طور پر متاثر ہوتی:تحقیق

ویپنگ سے گردشِ خون فوری طور پر متاثر ہوتی:تحقیق

نیویارک(نیٹ نیوز)ماہرین نے حالیہ تحقیق میں پایا ہے کہ ویپنگ کرنا جسم میں گردشِ خون کو متاثر کرتا ہے۔

ایک نئی امیجنگ سٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ ای سگریٹ بھلے سے نیکوٹین سے پاک ہوتے ہیں لیکن ان کا خون کی گردش پر فوری اثر پڑتا ہے ۔تحقیق کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر ماریان ناباؤٹ جو یونیورسٹی آف آرکنساس فار میڈیکل سائنسز سے تعلق رکھتی ہیں، نے بتایا کہ ای سگریٹ کو طویل عرصے سے باقاعدہ تمباکو نوشی کے محفوظ متبادل کے طور پر فروخت کیا جارہا ہے ۔یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں کی گئی اس تحقیق میں 21 سے 49 سال کی عمر کے 31 صحت مند ویپرز اور سگریٹ نوشی کرنے والوں کو شامل کیا گیا۔شرکا میں خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ان کی اوپری ران پر ایک کف رکھا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں