کیمیکل سیکٹر کی فروخت اورمنافع میں کمی ریکارڈ

کیمیکل سیکٹر کی فروخت اورمنافع میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(آئی این پی)کیمیکل سیکٹر کی کل فروخت جولائی تا ستمبر 2023میں 136.06ارب سے 7.56 فیصد کم ہو کر جولائی تا ستمبر 2024 میں 125.78ارب روپے ہو گئی۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق غنی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ نے کیمیکل سیکٹر کی قیادت کی جس کی فروخت میں 42.8 فیصد نمایاں اضافہ ہواجو لاگت کے مضبوط انتظام اور مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس کے برعکس ایگریٹیک لمیٹڈ نے فروخت میں 43.4 فیصد کمی دیکھی جس کی وجہ اعلی ان پٹ لاگت اور درآمدات میں اضافہ ہے ۔مزید برآں، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ اور آرکروما پاکستان لمیٹڈ جیسی کمپنیوں نے بالترتیب 19.8 اور 17.5فیصدکی خاطر خواہ کمی کی اطلاع دی جو بڑھتے آپریشنل اخراجات اور تیز مسابقت کی وجہ سے منافع کو برقرار رکھنے میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتی ہے ۔لوٹے کیمیکل نے فروخت میں 4.3 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیاجبکہ لکی کور انڈسٹریز نے 5.6 فیصد کی معمولی ترقی حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں