پاک،ازبک تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع امکانات ،سفیر

پاک،ازبک تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع امکانات ،سفیر

لاہور (ا ین این آئی)ازبک سفیر علی شیر توقتا یف نے لاہور چیمبرکے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو ازبکستان کے دورے کی خصوصی دعوت دی ہے ۔

لاہور چیمبر میں  انہوں نے تاشقند سے لاہور پہلی براہ راست پرواز کو پاک ازبک تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جو دونوں ممالک کے تجارتی اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ دے گی۔صدر میاں ابوذر شاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ازبک سفیر علی شیر توقتا یف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور جلد ہی دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ انہوں نے توانائی، لاجسٹکس، زراعت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ویزا کے حصول میں آسانی اور براہ راست پروازوں کو مزید فروغ دینے کی بھی اہمیت اجاگر کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں