یورپ میں پی آئی اے پرپابندی کا خاتمہ بڑی کامیابی،میاں زاہد

یورپ میں پی آئی اے پرپابندی کا خاتمہ بڑی کامیابی،میاں زاہد

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہدنے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں پریورپی ملکوں میں پابندی کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے ۔

اس سے ائرلائن کے نقصانات میں کمی آئے گی جس سے اسکی مارکیٹ ویلیوبڑھے گی،برطانیہ اورامریکہ کی جانب سے عائد پابندی کوختم کرنے کیلئے بھی کوشش کی جائے اورذاتی مفادات کیلئے پی آئی اے کوتباہ کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پریورپ اورامریکہ سمیت متعدد ممالک میں پابندی ایک غیرملکی ائرلائن کوفائدہ پہنچانے کیلئے لگائی گئی تھی ۔ اس مقصد کیلئے ایک سابق وزیرہوا بازی سے قومی اسمبلی میں یہ بیان دلوایا گیا کہ پی آئی اے میں پائلٹس کی بڑی تعداد کے لائسنس جعلی ہیں جس پردنیا بھرکی فضائی کمپنیوں کے تحفظ اورکارکردگی کے معیارکوجانچنے والے ادارے نے پی آئی اے کی درجہ بندی آخری حد تک کم کردی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں