نئے ٹیکسز آئی ایم ایف کا مطالبہ نہیں،ایف پی سی سی آئی

نئے ٹیکسز آئی ایم ایف کا مطالبہ نہیں،ایف پی سی سی آئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکسز آئی ایم ایف کا مطالبہ نہیں ہے ، اس سے ٹیکس چوری بڑھے گی۔

وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھاری ٹیکسز کے نفاذ کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل نہیں کرسکا جو کہ باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے انسانی عمل دخل کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات کا نفاذ ضروری ہے ۔ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ یا نئے ٹیکس لگانے سے ٹیکس چوری میں مزید اضافہ ہوگا۔عاطف اکرام  کا کہنا تھا کہ ایف بی آر افسران کے تبادلوں سے بہتر ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مضبوط ہو۔ آئی ایم ایف نے بھی نئے ٹیکس لگانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں کہا کہ ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے فیڈریشن اپنی خدمات پیش کرتی ہے ۔حکومت کو اس سلسلے میں تجاویز دینے کے لیے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں