چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طویل پالیسیاں ناگزیر،اسلام آبادچیمبر

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طویل پالیسیاں ناگزیر،اسلام آبادچیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔۔۔

ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے صنعت، اکیڈمیا اور حکومت کا مربوط ربط وقت کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد چیمبر میں منعقدہ انڈسٹری اکیڈمیا لنکیجز کانفرنس کے شرکا سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں علاقائی یونیورسٹیوں کے پینتیس سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ناصر منصور قریشی نے اقتصادی ترقی، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے چیمبر کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر اسٹارٹ اپ ایکسپو، یونیورسٹی کے طلبا کے لیے انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے مقابلہ، ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام، صنعتی آٹومیشن پر کانفرنس منعقد کر رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں