بینکنگ سیکٹر کا مجموعی ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو48 فیصد تک پہنچ گیا

بینکنگ سیکٹر کا مجموعی ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو48 فیصد تک پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بینکنگ سیکٹر کا مجموعی ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) 29 نومبر تک تقریباً 48 فیصد تک پہنچ گیا۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے بدھ کو کہا کہ بینکنگ سیکٹر کا اے ڈی آر 29 نومبر 2024 تک بہتر ہو کر 47.8 فیصد ہو گیا جو اکتوبر 2024 میں 44.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔قبل ازیں اگست 2024 میں یہ تناسب 38.4 فیصد تھا۔ اس کے بعد سے اے ڈی آر میں 944 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کا اضافہ ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں