ڈالر کی قدرمیں کمی، تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا
کراچی(بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا،ادھرایک تولہ سونا 5ہزارروپے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر11پیسے کی کمی سے 278.12روپے پرآگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 279.07 روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا50ڈالر کی کمی سے 2666ڈالرفی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5ہزارروپے کی نمایاں کمی سے 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے کاہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا4286روپے کی کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے پرآگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 3 ہزار 400 روپے ہوگئی۔