دنیا بھر کے تھیم پارکس میں کوروناوائرس پارک بھی شامل

دنیا بھر کے تھیم پارکس میں کوروناوائرس پارک بھی شامل

لندن(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں بہت سے مشہور تھیم پارکس ہیں۔ تاہم ایک پارک باقیوں سے سب سے الگ ہے اور وہ ہے کورونا وائرس تھیم پارک۔

ویتنام میں واقع اس منفرد پرکشش پارک کو Covid-19 پارک کہا جاتا ہے ۔ یہ ٹوئن لام جھیل نیشنل ٹورسٹ کمپلیکس کا حصہ ہے جو ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ہے ۔ماضی میں کئی سوشل میڈیا صارفین اس کے بارے میں پوسٹ کر چکے ہیں لیکن حال ہی میں یہ ایک 29 سالہ برطانوی سوشل میڈیا صارف ایلا ریبک کی ایک پوسٹ کے بعد وائرل ہوا ہے جنہوں نے اس پارک کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ایلا ریبک نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کیا کوئی جانتا ہے کہ یہ موجود ہے ؟ کون کوویڈ 19 کی تھیم پر ایک مکمل پارک بناتا ہے ؟" مجھے ویتنام بہت پسند آرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں