ایمازون ، میٹا کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے 10،10لاکھ ڈالر کا اعلان

ایمازون ، میٹا کا ٹرمپ کی  تقریب حلف برداری کیلئے  10،10لاکھ ڈالر کا اعلان

واشنگٹن (اے پی،رائٹرز)آن لائن خرید و فرخت کیلئے دنیا کی مشہور کمپنی ایمازون نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔

کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ای کامرس کمپنی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کو اپنی پرائم ویڈیو سروس پر بھی سٹریم کرے گی۔اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے کہا تھا کہ اس نے ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے 10لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں