نائیجر:فوجی حکومت نے جعلی خبروں پر بی بی سی پر پابندی لگا دی
لندن(اے ایف پی)نائیجر میں جعلی خبروں پر بی بی سی پر پابندی لگا دی گئی۔ نائیجر کی فوجی حکومت نے الزام عائد کیا کہ ۔۔۔
بی بی سی اور آر ایف آئی نے رپورٹ نشر کی تھی کہ عسکریت پسندوں نے مغربی تیرا کے علاقے میں 90 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ دونوں اداروں نے ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی تصدیق کے بغیر خبر نشر کی۔ حکومت نے ایک بیان میں کہا بی بی سی ریڈیو کی نشریات کو 3 ماہ کیلئے معطل کردیا۔حکومت کا کہنا تھا کہ فوجیوں کی ہلاکتوں کو بڑھا چڑھا کر پھیلانے سے سپاہیوں کے حوصلے پست ہوسکتے ہیں۔