روس نے یوکرین کے مختلف پاور گرڈ پر 93 میزائل داغ دئیے
کیف (اے ایف پی)روس نے یوکرین کے مختلف پاور گرڈ پر 93 میزائل داغ دئیے جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ایک بار پھر پورے یوکرین میں توانائی کا شعبہ بڑے پیمانے پر روسی حملوں کی زد میں ہے ۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں مطالبہ کیا کہ مغربی دنیا روس پر مزید پابندیاں لگائے ۔