اسلامی بینکوں کی اے اے او آئی ایف آئی چیئرمین کے اعزاز میں تقریب
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کے اسلامی بینکوں نے ایچ ای شیخ ابراہیم بن خلیفہ آل خلیفہ، چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز ( اے اے او آئی ایف آئی ) اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے اعزاز میں۔
ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد اسلامی مالیات کے مستقبل کی تشکیل (اے اے او آئی ایف آئی )کے معیارات کے اہم کردار کو اجاگر کرنا تھا۔اس خصوصی تقریب میں اے اے او آئی ایف آئی کے چیئرمین ایچ ای شیخ ابراہیم بن خلیفہ بن آل خلیفہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر اسٹیٹ بینک کے عہدیداران، جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی، میاں عرفان صدیقی (بانی صدر اور سی ای او میزان بینک)، یوسف حسین (صدر اور سی ای او فیصل بینک)، عاکف سعید (چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان)، اور دیگر معزز رہنماؤں سمیت اسلامی بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ تقریب مضبوط، اخلاقی، اور جامع مالیاتی نظام کی تعمیر کے لیے راہیں ہموار کرنے پر مرکوز تھی جو تمام فریقین کو فائدہ پہنچائے ۔ شراکت داریوں کو فروغ دینا اور اے اے او آئی ایف آئی کے معیارات کی پاسداری کو یقینی بنانا اس عمل میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔