پاکستان کوشکست، افریقہ کی ٹی 20سیریزمیں فیصلہ کن برتری
سنچورین (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے پاکستان کوسنچورین میں دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 207 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے آخری اوور کی تیسری بال پر حاصل کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 63 گیندوں پر 117 رنز کی اننگز کھیلی اورمین آف دی میچ قرار پائے ۔ وین ڈرڈوسین 38 گیندوں پر 66 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔اس سے قبل اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے 57گیندوں پر ناقابل شکست 98 رنز کی باری کھیلی ، بابر اعظم نے 31 اور عرفان نیازی نے 30 رنز کی باری کھیلی۔