جیسن گلیسپی اپنے مطالبات نہ مانے جانے پر مستعفی ہوئے ، ذرائع

جیسن گلیسپی اپنے مطالبات نہ مانے جانے پر مستعفی ہوئے ، ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اپنے مطالبات نہ مانے جانے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا حصہ برقرار نہ رہنے پر جیسن گلیسپی کی ناراضی شروع ہوئی۔انہوں نے سلیکشن کمیٹی کا حصہ برقرار نہ رہنے کے بعد دونوں فارمیٹ کا ہیڈ کوچ بننا چاہا اور مزید معاوضے کا بھی مطالبہ کیا، معاوضے میں اضافے کے مطالبہ کو چیئرمین محسن نقوی نے مسترد کر دیا اور انہیں پاکستان میں زیادہ رہنے کا کہا جس پر جیسن گلیسپی رضامند نہیں ہوئے ۔ جیسن گلیسپی نے گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ پہنچنا تھا اور پری ٹیسٹ سیریز کیمپ کی نگرانی کرنا تھی ۔واضح رہے کہ گیری کرسٹن نے بھی سیریز کے علاوہ پاکستان رہنے سے انکار کیا تھا، جبکہ کرسٹن اور گلیسپی اپنی پسند کے سپورٹ سٹاف کا بھی مطالبہ کرتے تھے ۔ ماضی میں گیری کرسٹن نے بھی دورہ آسٹریلیا سے قبل استعفیٰ دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں