ٹیکسٹائل کونسل کابرآمد کنندگان کے لیے عارضی اقدامات کا مطالبہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ برآمد کنندگان کیلئے عارضی سہولتی اقدامات پر غور کرے ، بالکل اسی طرح جیسے کووڈ19 کے دوران ٹمپوریری اکنامک ری فنانس فیسلٹی متعارف کروائی گئی تھی۔۔۔
تاکہ بڑھتے ہوئے لاجسٹکس اخراجات، انشورنس پریمیم اور ایمرجنسی سرچارجز کے دباؤ کو کم کیا جا سکے ۔پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور نے وفاقی وزیر جنید انور کو خط میں بتایا کہ موجودہ حالات میں ٹیکسٹائل سیکٹر شدید چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ۔