ٹیکس حکام اور نجی شعبے کے درمیان تعاون ناگزیر ، سردار طاہر محمود

ٹیکس حکام اور نجی شعبے کے درمیان تعاون ناگزیر ، سردار طاہر محمود

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار طاہر محمود نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عائشہ فاروق اور ان کی ٹیم کے کاروباری برادری کے مسائل کو تعمیری انداز سے حل کرنے کے عزم کو سراہا ہے۔۔۔

ٹیکس حکام اور نجی شعبے کے درمیان اس طرح کا تعاون اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور خطے میں سازگار کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) اسلام آباد میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سے ملاقات کے دوران اسلام آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں