مرکنٹائل ایکسچینج میں 17.355 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 17.355 ارب روپے کے سودے

کاروباری حجم 23,987 لاٹس رہا ،زیادہ کاروبارسی او ٹی ایس میں ہوا،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 23,987 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 17.355 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (8.251 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 (2.459 ارب روپے )، گولڈ (2.097 ارب روپے )، کروڈ آئل (1.679ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (888.552 ملین روپے) ، ایس اینڈ پی 500 (642.081 ملین روپے)، ڈی جے (504.078 ملین روپے )، برینٹ (408.830 ملین روپے )، ایلومینم (94.123 ملین روپے )، سویابین (84.821 ملین روپے )، پلاٹینم (79.993 ملین روپے )، نیچرل گیس (66.785 ملین روپے ) اور کاپر (16.399 ملین روپے ) شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 50 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 168.230 ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں