ڈالر کی قدر مزید کم،تولہ سونا 3ہزار900روپے سستا

ڈالر کی قدر مزید کم،تولہ سونا 3ہزار900روپے سستا

تولہ سونا 5لاکھ 40ہزار 362،دس گرام4لاکھ 63ہزار 273کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 279.32 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 279.35 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 5176 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 486 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 179 روپے کی کمی سے 9 ہزار 175 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں