وفاقی چیمبرکا وفدبزنس کانفرنس وحلال ایکسپو میں شرکت کرے گا،عاطف اکرام
لاہور (اے پی پی) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ 14سے 16اپریل2026 تک جکارتہ، انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی ڈی 8 بزنس کانفرنس اورD-8 حلال ایکسپو انڈونیشیا 2026 میں شرکت کے لیے ایک اعلی سطح تجارتی وفد کی قیادت کریں گے۔
اس حوالے سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ یہ اہم تقریبات ڈی 8 تنظیم برائے اقتصادی تعاون کے آئندہ سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس تنظیم میں بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیاء، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان شامل ہیں۔