روپے کی قدر میں استحکام،سونے کی قیمت میں ایک ہزاراضافہ

روپے کی قدر میں استحکام،سونے کی قیمت میں ایک ہزاراضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،خبرایجنسیاں) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا اور قدر میں صرف 0.01 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 4 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 278.27 روپے پر بند ہوا تھا۔انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 04 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 77 پیسے رہی۔عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 66 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے 32 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 32 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 99 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ادہر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں