ڈی ایٹ چیمبر جنرل اسمبلی کا اجلاس :ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی
کرا چی(بزنس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے قاہرہ،مصر میں منعقدہ ڈی ایٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان سے شرکت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں ترکیہ، مصر، ایران، نائجیریا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور پاکستان کے چیمبر کے صدور یا ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہD-8 CCI اجلاس میں مصر کے سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے وزیر Eng. Hassan El Khatib بھی شریک ہو ئے ۔مصر کے وزیر برائے خارجہ امور، ہجرت و تارکین وطن Dr. Badr Abdelatty اورڈی ایٹ آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن کے سیکرٹری جنرل سفیرIsiaka Abdulqodir Imamنے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہو ں نے رکن ممالک کے درمیان کنکٹیو یٹی اور براہ راست پروازوں؛ ڈی ایٹ ممالک کی طرف سے مشترکہ برآمدات کی حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت اور حلال انڈسٹری اور سیاحت کے شعبے کی صلاحیتیں بڑھانے پر بھی زور دیا۔ سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے ڈی ایٹ PTA کو جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (CEPA)میں تبدیل کرنے کے لیے ٹریڈ منسٹرز کے اجلاس کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم بہت کم ہے۔