ایف بی آر کو مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے ،خادم حسین
لاہور(آئی این پی)ڈائریکٹر پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی اور سابقہ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرخادم حسین نے کہا کہ ایف بی آر کو مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے ۔۔
کاروباری برادری پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا انہیں پالیسی سازی کے عمل میں شریک کیا جائے ،حکومت کو ٹیکس رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ کیلئے تاجر دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے چاہئیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے پیش کیے گئے ٹیکس قانون ترمیمی بل 2024 کو خوش آئند قراردیا۔