پتوکی :معمولی لڑائی جھگڑے پر ورکرز کا فیکٹری ڈرائیور پر تشدد
قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی کے نواح میں معمولی لڑائی جھگڑے پر فیکٹری کی گاڑی کے ڈرائیور کو ورکروں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
شیخم کا رہائشی شریف ایک فیکٹری کی گاڑی چلاتا ہے جوکہ پتوکی سٹی سے مانگامنڈی کی جانب جارہاتھا کہ جب وہ کلمہ چوک سٹی پتوکی کے قریب پہنچا تو فیکٹری ورکرز نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بنا پر اُسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔