بھارت:شوہر کانان نفقے کی مد میں رقم ادائیگی کا انوکھا انداز
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں ایک شخص نے طلاق کے بعد بیوی کو نان نفقے کے مد میں فراہم کی جانے والی رقم کی ادائیگی کا انوکھا انداز اپنا لیا۔
تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ کو نان نفقے کی مد میں دو لاکھ روپے دینے کا حکم دیا گیا۔عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے 37 سالہ شخص 80 ہزار روپے مالیت کے 2 اور 1 روپے کے سکّوں سے بھرے دو سفید تھیلے لے کر پہنچ گیا۔رقم موصول ہونے کے بعد پریزائڈنگ جج نے اس شخص کو ان سکّوں کو کرنسی نوٹوں سے بدلنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد اس نے عدالتی حکم کو پوراکرتے ہوئے رقم کو نوٹوں کی صورت جمع کروایا۔عدالت نے سابق شوہر کو بقیہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے جلد از جلد جمع کرانے کی بھی تلقین کی۔