ٹک ٹاک سٹار کھابے لامے نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
لاہور(شوبزڈیسک ) ٹک ٹاکرسٹارسینیگال نژاد اطالوی شہری کھابے لامے نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر اور ویڈیو میں کھابے لامے خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس کھڑے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں کھابے نے لکھا ہے کہ ‘‘میں صرف الحمدللہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ نواز دیا ہے ’’۔ میں نے زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور جب سب کچھ ناممکن نظر آتا تھا، تب میرے ایمان نے مجھے ثابت قدم رکھا، اللہ تیرا شکر ہے کہ تو ہی میری واحد امید ہے ۔