ماہرہ خان 40برس کی ہو گئیں
لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان 40 برس کی ہو گئیں۔اداکارہ نے 21 دسمبر کو اپنی 40 ویں سالگرہ منائی۔
اس موقع پر ساتھی فنکاروں اور ان کے مداحوں نے ماہرہ خان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ماہرہ خان نے سالگرہ سے متعلق ملنے والے پیغامات کو اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ، ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007ء میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے پھر یہ شادی 8 سال بعد 2015ء میں ختم ہو گئی تھی۔