جان ریمبو کا اپنی ساس نشو بیگم سے اختلافات کا اعتراف
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ افضل خان المعروف جان ریمبو نے اپنی ساس نشو بیگم سے اختلافات کا اعتراف کرلیا، ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان نے ان سے اہلیہ صاحبہ اور ساس نشو بیگم میں جاری اختلافات کے بارے میں سوال کیا۔۔۔
توافضل خان نے اپنی خوش دامن سے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی کے سامنے ایسے گھر کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، انہوں نے ایسے ہی پھیلادیتاہم جان ریمبو نے مسکرائے ہوئے یہ بھی کہا کہ رشتہ ماند نہیں پڑا ہے بس ذرا سی مٹی جمی ہوئی ہے جو دور ہوجائے گی۔ کوئی ایسی بات نہیں ہے ، انہیں کچھ غلط فہمی ہے کچھ جو ٹھیک ہوجائے گی۔خیال رہے کہ اداکارہ نشو نے ایک یوٹیوبر کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو نے انہیں یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے ان کی بات نہ مانی، جس پر وہ ناراض ہوئے ۔