مندر کے چندہ باکس میں گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار

مندر کے چندہ باکس میں گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں شہری کی لاپرواہی اُس کے لیے مہنگی بنا دی گئی۔ ریاست تامل ناڈو کے مندر میں ایک شخص کا آئی فون غلطی سے مندر کے چندہ باکس میں گر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب شہری کو اس کا فون کبھی واپس نہیں ملے گا۔ریاستی محکمۂ اوقاف نے شہری کی فون واپسی کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ اب یہ مندر کی ملکیت بن گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ چندہ باکس قانون کے مطابق چندہ باکس میں جانے والی کوئی بھی چیز اس کے مالک کو واپس نہیں کی جا سکتی۔مندر کے حکام نے کہا کہ فون کو چندے کے طور پر لیا گیا ہے ، آئی فون کا مالک صرف ڈیٹا واپس لے سکتا ہے ،خبرسامنے آنے کے بعدسوشل میڈیاصارفین لوگوں کو مندرمیں موبائل فون لے جانے سے منع کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں