وہ جانور جو اپنی دریافت کے بعد دوبارہ نظر نہیں آئے
نیویارک(نیٹ نیوز)ہر سال سائنسدان زمین پر جانوروں کی زیادہ سے زیادہ انواع دریافت کرتے رہتے ہیں۔ لیکن کچھ جانور ایسے ہیں جنہیں صرف ایک ہی بار دیکھا گیا ہے ۔
ان جانوروں کی کچھ مثالیں ہیں جو صرف ایک بار نظر آنے کے بعد اب تک نہیں دیکھے گئے ،ان میں اروناچل پِٹ وائپر نامی سانپ شامل ہے جو 2019 میں نظرآیااوردوبارہ نہ دیکھاگیا۔خلیج کے پانیوں میں تیراکی کرتے ہوئے پکڑی جانے والی پاکٹ شارک بھی ان میں شامل ہے ، دیو ہیکل چھپکلی ڈیلکورٹ گیکو صرف 19ویں صدی میں ایک بارنظرآئی ، 1997 میں آسٹریلیا کے شہر ایڈن کے ساحل پر چند بُل نیک سمندری گھوڑے تیرتے ہوئے پائے گئے اوردوبارہ نظرنہ آئے ،اسی طرح ریڈ ٹائیگرین اوردھبوں والا سبز کبوتر بھی ان جانوروں میں شامل ہیں جوصرف ایک بارنظرآئے ۔