56سال بعد بہن نے بھائی کو سزائے موت سے بچالیا
ٹوکیو(نیٹ نیوز)56 سال سے زائد کی قانونی جنگ کے بعد بہن نے اپنے بھائی کو سزائے موت سے بچالیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی عدالت نے گزشتہ ماہ دنیا کی سب طویل قید کاٹنے والے سزائے موت کے قیدی کو بے گناہ قرار دیکر رہا کردیا جس سے جاپان کی طویل ترین قانونی لڑائی کا خاتمہ ہوگیا۔جاپان کے شہر ہماتسو سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ ایوائو ہاکاماتا کو 1968 میں چار افراد کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایووائو ہاکاماتا کی 91 سالہ بہن ہیڈیکو ہاکاماتا نے اپنے بھائی کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے طویل قانونی جنگ لڑی اور اپنی نصف عمر اسی میں گزار دی، وہ اپنے بھائی کی جانب سے ایک قانونی معاون کے طور پر عدالت میں پیش ہوئیں۔آخرکارگزشتہ ماہ ستمبر 2024 میں اس کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔