برطانیہ: تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئر پورٹ پر 100 پروازیں منسوخ، 15 ہزار مسافر متاثر

برطانیہ: تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئر پورٹ پر 100 پروازیں منسوخ، 15 ہزار مسافر متاثر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ نے گزشتہ روز 100 پروازیں منسوخ کردیں۔

15 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوگئے، سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس بھی معطل کردی گئی۔ سکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کردی گئی۔کرسمس منانے کیلئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں