امریکا نے بحیرہ احمر میں غلطی سے اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا

امریکا نے بحیرہ احمر میں غلطی سے اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا، دونوں پائلٹ محفوظ رہے تاہم ایک پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں بحریہ کی فرینڈلی فائرنگ کا نشانہ بننے والے لڑاکا طیارے کے دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل آئے ۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے ایف اے 18 نے یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے اڑان بھری تھی اور یو ایس ایس گیٹس برگ نے غلطی سے اس پر فائرنگ کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں