حماس، حزب اللہ، یمنی حوثی ایران کے ماتحت نہیں : خامنہ ای
تہران(اے ایف پی)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور یمنی حوثی ایران کے ماتحت نہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی علاقائی پراکسی فورس نہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔۔۔
اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا، امریکا ،اسرائیل اور شام کے پڑوسی ملک نے بشار الاسد کی حکومت گرائی۔انہوں نے کہا کہ شامی نوجوان نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے ، شامی نوجوان اسرائیل کو شامی سرزمین سے باہر دھکیل دیں گے۔ انہوں نے تہران میں زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یمن اس لیے لڑتا ہے کہ اس میں ایمان ہے ۔ حزب اللہ لڑتی ہے کیونکہ ایمان کی طاقت اسے میدان میں کھینچ لاتی ہے۔ حماس اور اسلامی جہاد اس لیے لڑتے ہیں کیونکہ ان کے عقائد انہیں ایسا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ وہ ہمارے پراکسی کے طور پر کام نہیں کرتے ۔ خامنہ ای نے کہا امریکی کہتے رہتے ہیں کہ ایران خطے میں اپنی پراکسی قوتوں سے محروم ہو گیا ہے ، یہ ایک اور غلطی ہے ،اگر ہم کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کسی پراکسی فورس کی ضرورت نہیں ہے۔