بشارالاسدکی اہلیہ کی طلاق کیلئے روسی عدالت میں درخواست

بشارالاسدکی اہلیہ کی طلاق کیلئے روسی عدالت میں درخواست

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول شامی صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسماالاسد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

 اسما شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق ماسکو میں اسما کے لیوکیمیا (خون کا کینسر) کے علاج کی مناسب نگرانی ممکن نہیں اس لئے بھی وہ جلد لندن منتقل ہونا چاہتی ہیں۔واضح رہے دو ہفتے قبل دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی اسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔ ادھر برطانیہ نے اسماالاسد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں