جے ایس بینک نے ترجیحی بینکاری خدمات کا آغاز کردیا

جے ایس بینک نے ترجیحی  بینکاری خدمات کا آغاز کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک نے ملک بھر میں ترجیحی بینکاری خدمات کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔اس سروس کو جے ایس بینک کے اہم کلائنٹس کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔۔

 یہ اقدام اعلیٰ بینکاری تجربے کیلئے ذاتی حل فراہم کرنے کیلئے بینک کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔نئی ترجیحی بینکاری خدمات ، کلائنٹس کو خصوصی فوائد فراہم کرتی ہیں ، جن میں خاص طور پر متعین ریلیشن شپ منیجرز تک رسائی ، ماہرین کی مالی رہنمائی ، اور مزید ہموار بینکاری کا عمل شامل ہے ، عموماً سفر کرنے والے مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے والی اس پیشکش میں ہوائی اڈے کے وی آئی پی لاؤنجز تک مفت رسائی بھی شامل ہے تاکہ سفر کے دوران سہولت اور آرام حاصل کیا جاسکے ۔یہ سروس جدید بینکنگ کے تقاضوں کو انسانی رابطے کے ساتھ متوازن کرتی ہے ۔ ڈیجیٹل فرسٹ کلائنٹس جدید ٹیکنالوجی اور مکمل ڈیجیٹل حل کی مدد سے ہموار، پیپر لیس بینکنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ایک ہی وقت میں، بینک ذاتی خدمت پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور کلائنٹ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور انہیں زیادہ فائدہ مند تجربہ فراہم کرنے کے لیے مناسب مالی تجاویز اور ایک خصوصی ٹیم فراہم کرتا ہے ۔ جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر باصر شمسی نے کہا کہ یہ اقدام ہمارے کلائنٹس کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ ذاتی نوعیت کے حل اور غیر معمولی سروس فراہم کر کے ، جے ایس ترجیحی بینکنگ کا مقصد اعتماد کو مضبوط کرنا، طویل مدتی تعلقات کو فروغ دینا، اور ایک ایسا بہتر بینکنگ تجربہ فراہم کرنا ہے جو ہمارے صارفین کو اپنے مالیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنائے ۔"

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں