ابوظہبی سے ترسیلات زرمیں 34فیصدکانمایاں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال سالانہ بنیادوں پر34فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر2024تک کی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 598.1ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 34 فیصد اضافہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 446.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبر2024میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 136ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔